پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری، اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار مقامی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں میں شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر شامل ہیں۔

ان لیڈروں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 15 دنوں کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ انہیں حراست میں لینے کا فیصلہ محکمہ پولیس کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں