اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج (جمعرات) سمندر پار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کی تصدیق کے لیے ایک ڈیجیٹل پورٹل کا اجراء کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق تقریب میں وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
یہ پورٹل نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہو گا اور اسے ابتدائی طور پر دس ممالک میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ پورٹل سمندر پار پاکستانیوں کے وقت اور پیسے کی بچت میں مدد کرے گا اور یہ تمام قانونی تقاضے پورے کرے گا۔
ابتدائی طور پر یہ پورٹل 10 ممالک میں شروع کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور حال ہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دینے والا بل منظور کیا گیا ہے۔
جو ڈالر دیتے تھے اب ووٹ بھی دیں گے
ہمیشہ سے سنتے آۓ ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں لیکن قوم کے اس سرماۓ کا خیال صرف اُن کا سرمایہ وصول کرنے تک ہی محدود رہا۔ وزیراعظم عمران خان صاحب کے وعدوں میں سے ایک بڑا وعدہ بیرون مقیم اِن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا تھا اور بحکمِ ربی آج یہ وعدہ تکمیل کو پہنچا
بہت جلد وہ پاکستانی بھی ووٹ دیتے نظر آئیں گے جن کو صرف ڈالر دینے کیلئیے اہمیت دی جاتی تھی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اس لئیے بھی ملنا چاہئے تھا کہ ان کے پاس ایک کامیاب اور ناکام سیاسی نظاموں کا موازنہ موجود ہوتا ہے، یقینا وہ شخص بہتر فیصلہ کر سکتا ہے جو سکے کے دونوں رخ خوب جانتا ہو
سمندر پار پاکستانیوں کو بھولے گا نہیں کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، اور یقینا وہ 203 چہرے بھی یاد رہیں گے جو آج اُن سے یہ حق چھین لینے کیلئیے بیتاب تھے

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں