وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے انکی ‏آسٹریلین ہم منصب ماریس پین کا ٹیلیفونک رابطہ
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال
پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات ،مشترک تاریخی حوالوں ، عوامی روابط اور کرکٹ سے لگاؤ جیسے یکساں عوامل سے عبارت ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ،تعلیمی، دفاعی، زرعی و سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
افغانستان کا قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے، پاکستان، افغانستان میں بدامنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
افغانستان میں چالیس سالہ جنگ و جدل کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
افغانستان میں شدید معاشی بحران کے پیش نظر، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے، مخدوم شاہ محمود قریشی
عالمی برادری کو افغانستان کے حوالے سے چیلنجز اور روشن امکانات دونوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان کے جلد انخلاء کے سلسلے میں جاری پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔
پاکستان نے 37 ممالک کے 21000 باشندوں کو افغانستان سے محفوظ انخلاء میں معاونت فراہم کی، مخدوم شاہ محمود قریشی
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ ء خیال ہوا
آسٹریلیا میں مقیم ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانی اور مختلف آسٹریلوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بارہ ہزار سے زائد طلباء،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کرونا وبا کے باعث آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے، ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا
وزیر خارجہ نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا
#Pakistan 🇵🇰 #Australia 🇦🇺

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں