کرکٹ کا کھیل سرپراہز سے جڑا ہوا ہوتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا اپ سیٹ ہوگیا، اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

بنگلہ دیشی بولرز نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا جہاں 12ویں اوور میں 53 کے مجمعے پر 6 اسکاٹش کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ایسے میں کرس گریووز نے مارک میٹ کے ساتھ پہلے 52 رنز کی شراکت بنائی اور پھر جوش ڈیوی کے ساتھ 27 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو اچھے ٹوٹل تک پہنچایا۔

کرس گریووز 45، جارج منسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایا کھلاڑی رہے جبکہ دیگر کسی بلے باز نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔ بنگلہ دیش کے کپتان اپنی بیٹنگ کے ہاتھوں کافی پریشان ہیں

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں