کویت میں پاکستان کی قومی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
منگل کو پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویت کی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم اکتوبر سے کویت کی ایئر لائنز کی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جا سکتی ہے۔
بیان میں اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ’کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔‘
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک خط میں کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آ رہی ہیں۔
خط میں اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے کویت کے حکام سے کہا ہے کہ ’بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا اور خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔‘
پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں