لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے،ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب کی کمیشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا چینی، بجلی،گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟۔”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا۔خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں۔ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلارہے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں